Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر مہنگا ہو گیا

تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 687 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 717 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 30 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Related posts

وزیر داخلہ کا پاکستان بھر میں یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت کا اعلان

admin

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسے کے لیے روٹ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق بلایا جانیوالا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment