Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے 29 رہنمائوں کی لاشیں برآمد

 بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں اور پرتشدد واقعات کے دوران شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 29 سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق 29 سے زائد لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنما اور ان کے خاندان کے افراد شامل ہیں ، بتایا جا رہا ہے کہ یہ لاشیں حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد ملی ہیں۔

اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں، کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اورلوٹ مار بھی ہوئی ہے ، مظاہرین نے کئی رہنمائوں کے گھروں کو بھی جلا دیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے فرار کے ملک سے فرار کے بعد فوج نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

آسٹریلیا کی انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 28 رنز سے شکست

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، 7 سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر بھی پابندی

Mobeera Fatima

پاکستان کو پہلی بار کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment