Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایک دن کی بارش نے نئی دہلی میں 101 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

ایک دن کی بارش نے نئی دہلی میں 101 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی دارالحکومت دہلی میں شدید بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ دہلی کے قریبی علاقوں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کل سے آج صبح ساڑھے 8 بجے تک دہلی میں 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کا 101 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

اس سے قبل دسمبر کے ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ 1923 میں قائم ہوا تھا، اس وقت دہلی میں 75.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

بارش کی وجہ سے دہلی میں اسموگ کا خاتمہ ہوا ہے اور ہوا کے معیار میں بہتری ہوئی ہے، 2024ء کے دسمبر میں دہلی میں 42.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو دسمبر کے مہینے میں 27 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

Related posts

ایس سی او اجلاس ، راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی

Mobeera Fatima

پاکستان کے اسپنر نعمان علی اکتوبر کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment