Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سونے سمیت مختلف قیمتی تحائف، دبئی میں نئے سال پر محنت کشوں کیلئے انعامات کا اعلان

دبئی حکومت کا محنت کشوں کو نئے سال کا بڑا تحفہ، سونے سمیت مختلف قیمتی تحائف، دبئی میں نئے سال پر محنت کشوں کیلئے انعامات کا اعلان کر دیا گیا۔

دبئی حکام کے مطابق محنت کشوں کے خاندانوں کو نئے سا ل کی خوشی میں سونے کے زیورات بطور تحفہ دیے جائیں گے،اس کے علاوہ دو نئی گاڑیاں بطور تحفہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کہ نئے سا ل پر دو دن محنت کشوں ہائی اسپیڈ مفت انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ دبئی حکومت نے نئے سال کی خوشی میں محنت کش طبقے کیلئے تیس فری ٹکٹس بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ 5 لاکھ درہم کے مختلف انعامات بھی دیے جائیں گے۔ دبئی حکام کے مطابق ہمارا ملک محنت کشوں، جفاکش و باہمت مزدوروں نے تعمیر کیا ہے،اس وجہ سے وہ ہمارے پارٹنرز ہیں ہم سب ساتھ مل نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔

دبئی میں موجود مزدوروں اور محنت کش طبقہ کو نئے سال کی تقریبات میں شریک ہونے اور انعام جیتنے کا اعلان کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ تقریبات جبل علی، محسنہ اور القوز میں منعقد کی جائیں گی۔

Related posts

یہ کامیابی صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، صدر آصف زرداری

Mobeera Fatima

ملتان میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی

Mobeera Fatima

بلوچستان میں بارشوں سے 16 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment