Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی، 497 روپے کلو ہو گیا

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، گوشت 497 روپے کلو ہو گیا۔

مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 36 روپے کی کمی ہو گئی، سرکاری نرخنامے میں گوشت کے نرخ 497 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 25 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 329روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 343روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 331 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔

لاہور میں آلو کی قیمت زیادہ سے زیادہ 85 روپے کلو جبکہ کم سے کم 80 روپے کلو ہے، اول درجہ پیاز کی قیمت زیادہ سے زیادہ 150 روپے کلو جبکہ کم سے کم 140 روپے فی کلوگرام ہے۔

Related posts

عمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

Mobeera Fatima

ماہرین قانون نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین و قانون کے مطابق قرار دے دیا

Mobeera Fatima

کچے کے ڈاکوؤں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن

admin

Leave a Comment