Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر جانے جانا میرے لئے لعنت ہے ، سومی علی

 بالی ووڈ اداکارہ سومی علی نے سپر اسٹار سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر جانے جانا اپنے لیے سب سے بڑی لعنت قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سومی علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  میں نے امریکا میں بہترین کام کیا اور بہت کچھ حاصل کیالیکن اس سب کے باوجود لوگ مجھے سلمان کی سابقہ گرل فرینڈ کے طور پر پہچانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان اس برس 59 یا 60 سال کے ہو جائیں گے لیکن وہ ابھی بھی اسکول کے لڑکوں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں،عدم تحفظ کا شکار ہونے کی وجہ سے دوسروں کو ہراساں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگوں کو مجھ سے بات نہ کرنے کیلئے مجبور کرتے ہیں اورلڑکیاں سلمان خان کی حقیقت کو کئی سال بعد پہچان پاتی ہیں۔

Related posts

نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا

Mobeera Fatima

بنگلادیش میں عیدین اور درگا پوجا کی تعطیلات کا اعلان

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی، چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment