Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورِ اقتدار تنازعات سے بھرپور رہا

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دور اقتدار تنازعات سے بھرپور رہا۔ انہوں نے 91 الزامات کے سائے میں دوسری صدارتی مہم شروع کی، جس میں ان پر دو ناکام قاتلانہ حملے بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے صدر ہیں جن کا مواخذہ کیا گیا لیکن وہ بری ہوگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر طاقت کے غلط استعمال، کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور حامیوں کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات لگے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابقہ دور صدارت میں فوجی فنڈز کا رخ امریکہ، میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کی طرف موڑا۔ اور غیر قانونی تارکین وطن کے لیے خاندانی علیحدگی کی متنازع پالیسی نافذ کی۔

7 مسلم ممالک سے لوگوں کی امریکہ آمد پر پابندی لگائی گئی جبکہ امریکہ کو پیرس ماحولیاتی معاہدے اور ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدہ کیا۔

Related posts

میکسیکو کی صدر کیساتھ نامعلوم شخص کی نازیبا حرکت ، ویڈیو وائرل

Mobeera Fatima

امریکا میں ہرن نوادرات کی دکان میں گھس آیا، ہر طرف تباہی مچا دی

Mobeera Fatima

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے

Mobeera Fatima

Leave a Comment