Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف لینے سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان کو حلف لینے سے روک دیا۔

مخصوص نشستوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک ارکان  سے حلف نہ لیا جائے۔ وکیل درخواست گزار سلطان محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی کیلکولیشن ٹھیک طریقے سے نہیں کی۔

جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ نے مخصوص نشستوں کے لیے فہرست جمع کی؟ وکیل نے بتایا کہ جی ہم نے جمع کی تھی ، صرف ایک خواتین کی سیٹ دی گئی تھی۔ ہم ایک سے زائد سیٹوں کے حقدار ہیں۔

Related posts

خیبر پختونخوا کے مزید 3 وزراء پر گڈ گورننس کمیٹی کی تلوار لٹکنے لگی

Mobeera Fatima

پیٹرول 7.67 روپے مہنگا ہونے کا امکان، نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا

Mobeera Fatima

ٹرمپ کی نئی سفری پابندیاں،ریڈ لسٹ جاری،پاکستان کا نام بھی شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment