Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستاندنیا

غزہ پر بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، اسرائیل کی جنگی کابینہ تحلیل

اسرائیلی فوج نے عید الاضحیٰ پر بھی جارحیت جاری رکھتے ہوئے نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کرکے مزید 17 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ میں ٹینکوں کے ذریعے حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت مزید درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب رفح میں القسام بریگیڈ کے جوابی حملے کے دوران دو روز میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ، لبنان سے حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی جھڑپوں میں بھی اضافہ ہو گیا، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ سے تنازع وسیع ہونے کا اشارہ دے دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار 347 ہو گئی ہے۔

ادھرغزہ میں جنگ جاری رکھنے پر اسرائیل کی جنگی کابینہ میں اختلافات پیدا ہو گئے جس کے بعد 2 وزراء نے استعفیٰ دے دیا، مستعفی ہونے والے بینی گینٹز نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو ہمیں حقیقی کامیابی کی جانب بڑھنے سے روک رہے ہیں۔

اختلافات سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کو تحلیل کرتے ہوئے کہا کہ بینی گینٹز کے مستعفی ہونے کے بعد جنگی کابینہ کی ضرورت نہیں رہی۔

واضح رہے اسرائیلی وزیر اعظم پر انتہاء پسند جماعتوں کی جانب سے جنگی کابینہ میں نئے ارکان کو شامل کرنے کا دباؤ تھا۔

Related posts

وائٹ بادشاہ کی دھوم،6 من وزنی بکرے کی قیمت30 لاکھ مقرر

Mobeera Fatima

60 روزہ جنگ بندی کے دوران مستقل جنگ بندی کےلیے بات چیت کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم

Mobeera Fatima

نیب کسی بھی سیاستدان کو براہ راست گرفتار نہیں کرسکے گا، نئے ایس او پیز تیار

admin

Leave a Comment