سیکریٹری ہیلتھ اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پہلے اپنے طور پرآگ بجھانے کی کوشش کی پھرفائربریگیڈ کو آگاہ کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پمزاسپتال نرسری میں 15نومولود بچے موجودتھے ،14جاں بحق ہوئے،جاں بحق 14بچوں میں سے 11کی شناخت ہوچکی ہے۔
آگ لگنے کے بعد نرسری وارڈ کی چھت کی سیلنگ گرنے لگی ،نرسری وارڈ کی چھت کی سیلنگ کی وجہ سے بچوں کوبچانے میں مشکل ہوئی،آگ نے پوری نرسری کولپیٹ میں لےلیاتھا۔
