Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

گھی اور آئل کی اوسط قیمت میں مئی 2024 کے دوران نمایاں کمی

ملک میں گھی اور آئل کی اوسط قیمت میں مئی 2024 کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مئی 2024 میں ملک میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 495.43 روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.88 فیصد اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 12.90 فیصدکم ہے، اپریل میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 499.85 روپے اورگزشتہ سال مئی میں 568.78 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

مئی 2024 میں 5 لیٹرڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.29 روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.69 فیصد اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 19.62 فیصدکم ہے، اپریل میں 5 لیٹرڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت2634.24 روپے اورگزشتہ سال مئی میں 3299.89 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مئی 2024 میں ڈھائی لیٹرڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1292.15 روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.72 فیصد اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 15.48 فیصدکم ہے۔

اپریل میں ڈھائی لیٹرڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت1282.93 روپے اورگزشتہ سال مئی میں 1547.12 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مئی 2024 میں ایک لیٹرڈالڈاگھی کی اوسط قیمت 503.29 روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.96 فیصد زیادہ اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 15.45 فیصدکم ہے، اپریل میں ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 498.61 روپے اورگزشتہ سال مئی میں 602.45 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Mobeera Fatima

فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ، قیمت 2 لاکھ ، 41 ہزار 200 ہو گئی

admin

آئی ایم ایف پروگرام سے فنڈنگ میں بہتری، مہنگائی سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ، موڈیز

Mobeera Fatima

Leave a Comment