Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

ڈالر کی قیمت گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، انڈیکس میں مزید اضافہ ہو گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے  100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 72 ہزار 991 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت بھی گر گئی ، انٹر بینک میں ڈالر9 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 3 پیسے پر آ گئی ۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related posts

حکومت کی موثر معاشی پالیسیاں، بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 81 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment