Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کرے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کرے،حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچررز کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹویوٹا پاکستان علی جمالی، آٹو پارٹس صنعت کے نمائندے عامر اللہ والا بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور وفد نے وزیراعظم کو آٹو سیکٹر کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کرے، آٹو سیکٹر اپنی مصنوعات کا ایک خاطر خواہ حصہ برآمد کرے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، آٹو سیکٹر ڈیلیشن کی پالیسی پر عملدرآمد کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آٹو پارٹس کی صنعت عالمی ویلیو چین کا حصہ بنے، حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام بھی شریک تھے۔

Related posts

اپ گریڈیشن فیصلے پر عدم عملدرآمد ، خیبر پختونخوا کے پرائمری اساتذہ نے اسکول بند کر دیئے

Mobeera Fatima

ذاتی معالجین سے طبی معائنہ ، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Mobeera Fatima

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment