Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی، سائٹ ایریا کی 90 گھنٹوں سے بجلی معطل، پیداواری سرگرمیاں بند

کراچی کے سائٹ ایریا کی 90 گھنٹوں سے بجلی معطل ہونے کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں بند ہوگئیں۔

سائٹ انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے صدر کامران عربی کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے سائٹ صنعتی ایریا میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی 4 روز معطل رہنے کے بعد بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

محمد کامران عربی کا کہنا ہے کہ 30 فیصد صنعتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال نہیں ہو پائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کی شام کو ہارون آباد گِرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث بڑی تعداد میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہوگئی تھیں۔

صدر ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ صنعتوں کو خطیر مالی نقصانات کا سامنا ہے جبکہ پیداواری سرگرمیاں بند ہونے سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرز کا روزگار بھی متاثر ہوا ہے۔

Related posts

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں، 13 خوارج ہلاک

Mobeera Fatima

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل ، انسانوں کیساتھ غیر انسانی برتائو نہ کریں ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

افغانستان میں بارش ، ژالہ باری اور سیلاب سے تباہی ، 29 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment