Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آسٹریلیا کی انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 28 رنز سے شکست

انگلش بلے بازوں نے کینگروز کے گیند بازوں کے آگے گُھٹنے ٹیک دیے، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 28 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا۔ انگلینڈ کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بٰٹنگ کی دعوت دی گئی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔ ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 23  گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ میتھیو شارٹ 41، جوش انگلس 37، کیمرون گرین 13، مارکس اسٹوئنس 10، ایڈم زمپا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی طرف سے لیام لِیونگسٹن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ثاقب محمود اور جوفرا آرچر نے 2، 2 جبکہ عادل راشد اور سیم کرن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 151 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ لائم لونگسٹن 37 اور فل سالٹ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلوی گیند باز شان ایبٹ نے 3 جبکہ ایڈم زمپا اور جوش ہیذلووڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related posts

اسپیکر کا تمام گرفتار ارکانِ پارلیمان کی رہائی کا حکم

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کو کیا سہولیات دی جا رہی ہیں ؟ جیل حکام سے رپورٹ طلب

Mobeera Fatima

میٹرکس پاکستان کا خیرپختونخوا میں یوتھ سمٹ کا کامیاب انعقاد

Mobeera Fatima

Leave a Comment