Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں، آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں۔

ان تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے، اسلامی دنیا کے پرامن مستقبل کیلئے کام کرنا چاہیے۔

صدرمملکت سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں وفدنے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں برادر ممالک نے معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا اور معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں ممالک نے تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے پرامن مستقبل کیلئے کام کرنا چاہیے۔

Related posts

کھڈ کوچہ مستونگ میں کارروائی،4دہشت گردہلاک

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

Mobeera Fatima

صدر آصف زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دیدی

admin

Leave a Comment