Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کھڈ کوچہ مستونگ میں کارروائی،4دہشت گردہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں  کرکے مزید 4دہشت گردہلاک  کردئیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کارروائی فتنہ الہندوستان کے خلاف کی گئی،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلیں بھی ضبط کرلی گئیں ،کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ، دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کوبھی گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا،انہوں نے 4دہشتگردوں کوہلاک کرنےپرسیکیورٹی فورسزکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزنےدہشت گردوں کےمذموم عزائم ناکام بنا دیے، دہشت گردی کےخلاف پورا ملک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں،فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑامن تباہ نہیں کر سکتا۔

Related posts

عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

Mobeera Fatima

بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اس کے اپنے ہی جنرل نے پھوڑ دیا، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

منکی پاکس: علامات 4 سے 15 روز میں ظاہر ہوتی، 95 فیصد مریض صحتیاب ہو جاتے ہیں،ڈاکٹر ملک مختار

Mobeera Fatima

Leave a Comment