Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم، ایف آئی اے نے8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

جج کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سائبر کرائم نے جج کے بھتیجے احمد صدیق کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت مشیر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا مصدق عباسی سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے میرے چچا کے خلاف منفی بیانیہ بنایا، چچا جوڈیشری کے ممبر ہیں جن پر کرپشن کے الزمات عائد کیے گئے، انکوائری کے دوران ملزمان کے ملوث پائے جانے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں نامزد افراد میں مجاہد علی شاہ، اللہ نواز خان، سہیل احمد، عمر صدیق، صدیق انجم، طارق سلیم شامل ہیں، مقدمے میں بلیک میلنگ، خوفزدہ کرنے اور بدنام کرنے کے الزامات عائد ہیں۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment