Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو گا یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل زیر غور ہونے یا نہ ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ 

عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست و ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ، جسٹس گل حسن نے ریمارکس دیے کہ عمران خان ایک سویلین ہیں، سویلین کا ملٹری ٹرائل درخواست گزار اور عدالت کے لیے باعث فکر ہے۔

جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ وکیل درخواست گزار کہتے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان آیا ہے، اگر ایسا ہے تو فیڈریشن کی طرف سے واضح موقف آنا چاہیے، آج ہم کہہ دیں کہ ابھی کچھ نہیں، کل آپ ملٹری ٹرائل کا آرڈر لے آئیں پھر کیا ہو گا؟ وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیر کو عدالت کو واضح آگاہ کریں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ پہلے درخواست پر عائد اعتراضات کا فیصلہ کر لیا جائے جس پر جسٹس گل حسن نے کہا کہ میں درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر رہا ہوں۔

عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق فیصلہ موجود ہے، جواب دیں کہ کیا بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہو گا یا نہیں؟ اگر ایسا کچھ نہ ہوا تو درخواست غیر موثر ہو جائے گی اور اگر ایسا کچھ زیرغور ہوا تو کیس کو سن کر فیصلہ کرینگے۔

بعدازاں عدالت نے درخواست پر اعتراضات دور کرکے رجسٹرارآفس کو درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Related posts

شاعر احمد فرہاد آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں ، اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ

admin

ڈیلٹا ایئرلائن نے امریکہ اسرائیل کی براہ راست پروازیں معطل کر دیں

Mobeera Fatima

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکراتی عمل 48 گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment