Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ، خان یونس میں دوبارہ آپریشن سے ایک لاکھ 80 ہزار فلسطینی بے گھر

اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں مزید 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ خان یونس میں دوبارہ آپریشن سے دو لاکھ کے قریب فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس سمیت متعدد علاقوں میں گھروں پر بم برسا دیئے جس کے نتیجے میں شہادتیں ہوئیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق خان یونس شہر میں اسرائیلی آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد گزشتہ 4 دن میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ میں  فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

Related posts

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ، اسپیل ویز کھول دیئے گئے

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہیلپ لائن قائم، اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے ، چیف جسٹس

Mobeera Fatima

ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ: پاکستان آج نیوزی لینڈ سے نبرد آزما ہوگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment