Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اے ایس پی انعم شیر خان نے ورلڈ پولیس سمٹ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

پاکستان پولیس نے بین الاقوامی سطح پر ایک شاندار اعزاز حاصل کر لیا، اے ایس پی انعم شیر خان نے ورلڈ پولیس سمٹ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ا یس پی انعم شیر خان نے تفتیشی عمل میں بہترین کردگی پر پہلی پوزیشن لی تھی، یہ ایوارڈ خاتون پولیس افسر کو دبئی میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف نے دیا۔

اس ایوارڈ کیلئے دنیا کے 192 ممالک سے پولیس افسران کی مختلف کیٹیگریز میں غیر معمولی کارکردگی زیر غور آئی۔ خاتون پولیس افسر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے عالمی ججز کا اعتماد حاصل کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ ایوارڈ ان کی کریمینل انویسٹی گیشن کے شعبے میں شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔

Related posts

ممدانی سے اختلاف ختم، ٹرمپ کا حیران کن یوٹرن

Mobeera Fatima

ہیمڈن، امریکی گلوکار فیٹ مین اسکوپ پرفارمنس کے دوران اچانک انتقال کرگئے

Mobeera Fatima

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ کردیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment