Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

انور مقصود کو کینیڈا حکومت نے کِنگ چارلس پِن ایوارڈ سے نواز دیا

پاکستان کے معروف مصنف، مزاح نگار اور میزبان انور مقصود کو کینیڈا حکومت نے کِنگ چارلس پِن ایوارڈ سے نوازا ہے۔

پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے حکومتِ کینیڈا کی جانب سے کلچر، آرٹ اور لٹریچر کے شعبے میں اعلی خدمات انجام دینے کے اعتراف میں انور مقصود کو سرکاری پِن اور سرٹیفیکیٹ پیش کیا ہے۔

کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی کا کہنا تھا کہ حکومتِ کینیڈا پاکستانی لیجنڈ انور مقصود کی اردو ادب اور آرٹ میں خدمات کو سراہتی ہے اور وہ پاکستان کی ایک مثبت تصویر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور پورے پاکستان کو ان پر فخر ہے، شفقت علی کا کہنا تھا کہ میرا اعزاز ہے کہ میں انور مقصود کو حکومتِ کینیڈا کی طرف سے خوش آمدید کہہ رہا ہوں اور کینیڈا میں ان کے کامیاب شوز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر انورمقصود کا کہنا تھا کہ پاکستان میری پہچان ہے، اس اعزاز پر میں اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی طرف سے کینیڈا کا شکرگزار ہوں۔

Related posts

قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل ، آج شام 6 بجے منعقد ہو گا

Mobeera Fatima

آٹے کی قلت، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ

Mobeera Fatima

حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم نہ کرے، گندم خرید کر فلسطین کے عوام کو بھیجے، بلاول بھٹو

admin

Leave a Comment