Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بشکیک واقعے پر انکوائری کمیٹی بنادی، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر خارجہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کرغزستان میں طلبہ پر ہونے والے حملے پر انکوائری کمیٹی بنادی ہے جو فرض پورا کرے گی، یہ ایک غیر متوقع تصادم تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں بتایا کہ کرغزستان کے ڈپٹی وزیراعظم نے مجھے یقین دہانی کروائی ہے کہ حالات اب معمول پر آچکے ہیں۔ نائب وزیراعظم کے ہمراہ اسپتال کا دورہ بھی کیا ہے، بشکیک واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہا یہ ایک غیر متوقع تصادم ہوا تھا جس میں کئی ممالک کے طلبہ زخمی ہوئے۔ کرغزستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ 3 پاکستانی طلبہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور باقیوں کو پہلے ہی ڈسچارج کردیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب تک 3 ہزار 233 پاکستانی طلبہ وطن واپس آچکے ہیں جبکہ آج رات تک 4 ہزار 290 کے قریب طلبا پاکستان پہنچ چکے ہوں گے۔ کرغزستان سے واپس آنے والے طلبہ کی تعلیم سے متعلق امور زیر غور ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ جب میں نے اسپتال کا دورہ کیا تو وہاں صرف ایک پاکستانی شہری موجود تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 3 زخمیوں میں سے مزید 2 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہاں موجود شاہ زیب کا جبڑا ٹوٹا ہوا تھا جو وہاں ایک ٹیکسٹائل مل میں کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں شاہ زیب سے ملا تو وہ پریشان تھا اور اس نے بتایا کہ وہ اٹک کا رہائشی ہے اور میرے والدین اس وقت بہت پریشان ہیں جو چاہتے ہیں کہ میں فوری طور پر وطن واپس آجاؤں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ کرغز نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ہمارے صدر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ طلبہ اور ورکرز ہمارے مہمان ہیں اور ہم نے بشکیک واقعے کے ملزمان کا تعین کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

Related posts

پنجاب کے 18 اضلاع میں اسموگ کے باعث ہائیر سیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات امن کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں ، پاک فوج

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 22 روپے کلو سستا، سبزی اور فروٹ کے نئے نرخ بھی مقرر

admin

Leave a Comment