Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ناروے ، اسپین اور آئر لینڈ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

ناروے ، اسپین اور آئر لینڈ نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کر لیا، ناروے سرکاری سطح پر اعلان 28 مئی کو کرے گا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور کا کہنا ہے کہ ناروے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر رہا ہے ، فلسطین کو ریاست تسلیم کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ناروے 28 مئی کو سرکاری طور پر فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کر لے گا، فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے۔

دوسری جانب ناروے کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد وہ اسرائیلی نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیردفاع کو گرفتار کر لیں گے۔

Related posts

براڈ پیک حادثہ،5غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آبادپہنچادی گئیں

Mobeera Fatima

ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد نائب صدر محمد مخبر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

admin

امریکا کی ساتویں روز بھی بمباری ، ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ ، کئی فوجی زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment