Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسرائیلی حملے علاقائی و عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ، مشکل کی گھڑی میں ایران کیساتھ ہیں ، پاکستان

پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں ،عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر جارحیت رکوائیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل51 کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

دریں اثنا وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ قابلِ نفرت اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دینے والا ہے، اور اس نے انسانیت کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی

Mobeera Fatima

لکی مروت میں فائرنگ، ٹریفک پولیس کے دو اہلکار شہید

Mobeera Fatima

بزدلانہ حملے میں 26 شہری شہید، بھارت کی غلط فہمی کو دور کر دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Mobeera Fatima

Leave a Comment