Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تمام تقسیم کار کمپنیاں بشمول کے الیکٹرک زائد بلنگ میں ملوث پائی گئی ہیں، نیپرا

نیپرا نے کہا ہے کہ تمام تقسیم کار کمپنیاں بشمول کے الیکٹرک زائد بلنگ میں ملوث پائی گئی ہیں۔

اپریل تا جون 2024 کے دوران صارفین کو زائد بل موصول ہونے کے معاملے پر نیپرا کے افسران نے اپنی رپوٹ مرتب کر کے اتھارٹی کو پیش کر دی۔

نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق رپورٹ میں تمام تقسیم کار کمپنیاں بشمول کے الیکٹرک زائد بلنگ میں ملوث پائی گئی ہیں، نیپرا اتھارٹی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک کو زائد بلنگ کے معاملے پر وضاحت طلب کر لی۔

نیپرا نے رپورٹ کی روشنی میں تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2024 سے جون 2024 کے دوران مقررہ بلنگ مہینوں سے کم ریڈنگز کے لیے تناسب کی بنیاد پر وصول کیے گئے صارفین کو ریکارڈ شدہ اصل یونٹس کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے۔

مقررہ بلنگ مہینے سے کم ریڈنگ کے لیے تناسب کی بنیاد پر وصول کیے گئے صارفین جو بل ادا نہیں کر سکے ان پر لیٹ پیمنٹ سرچارج (LPS) نہیں لگایا جائے گا اور جن صارفین نے LPS کے ساتھ بلوں کی ادائیگی کی ہے انہیں بھی ایڈجسٹ کیا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اوسط بلنگ سے بچنے کے لیے فوری طور پر خراب میٹروں کو تبدیل کیا جائے، تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ میٹر ریڈنگ میں کنزیومر سروسز مینول کی شقوں پر عمل کریں۔نیپرا نے کہا کہ تمام ہدایات کی تعمیل کی رپورٹ تیس دنوں کے اندر جمع کرائی جائے۔

Related posts

مولانا فضل الرحمن اور عشرت العباد کے درمیان رابطہ ، ملکی صورتحال پر تشویش

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

سوشل میڈیا پر سائبر دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سخت قانون تیار

admin

Leave a Comment