Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عالیہ حمزہ تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر

پاکستان تحریک انصاف میں تبدیلیوں کا عمل جاری ، سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک کو پی ٹی آئی پنجاب کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عالیہ حمزہ ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنید اکبر کو خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تشکیل نو کا یہ عمل جاری رہے گا اور اہم عہدوں پر مزید تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

Related posts

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت

Mobeera Fatima

موٹروے ایم ون پر تیز بارش، اسلام آباد سے رشکئی تک ٹریفک معطل

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے احساس ای پنشن سسٹم کا اجراء

Mobeera Fatima

Leave a Comment