Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔

کاروبار ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس مثبت سے منفی میں تبدیل ہو گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 703 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 816 پوائنٹس پر آ گیا۔

گزشتہ روز بھی دوسرے اور آخری سیشن میں انڈیکس مثبت سے منفی ہوا تھا جس سے انڈیکس نے ایک لاکھ 14 ہزار کی حد کھو دی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، روپے کے مقابلے میں 8 پیسے سستا ہونے ہونے کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 75 پیسے کی ہو گئی۔

Related posts

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment