Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

علی امین گنڈاپور کی پاکستان بند کرنے کی دھمکی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی شکایت ہوئی تو پورے پاکستان کو بند کر دیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بدترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ اور جیل میں بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے اندر ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے۔ کبھی بجلی بند کر دی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی شکایت آئی تو پورے پاکستان کو بند کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے دن گن رہے ہیں۔ اور بہت جلد پورے پاکستان کو بند کر کے جعلی حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔ اس حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے اس کو واپس لیں گے۔ جبکہ حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم پر امن نہ رہیں۔

Related posts

وفاقی بجٹ:حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پاگئے

admin

حامد خان کی چیف جسٹس کے عہدے کی مدت فکس کرنے کی ممکنہ آئینی ترمیم کی مخالفت

admin

عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا ، عمر ایوب

Mobeera Fatima

Leave a Comment