Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جلائو گھیرائو مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی تاہم عدالت نے دونوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے روبرو 5 اکتوبر کے جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں، آپ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوتے، عدالت میں آنا پسند نہیں کر رہیں تو پولیس کے پاس کیسے جائیں گی؟۔

عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی آپ نے یہی کیا، 8 ماہ بیل چلائی اور عدم پیروی پر خارج کر دی، پچھلی سماعت پر بھی آپ نے کہا وہ فیصل آباد ہیں، سال ہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا نام خراب نہ کریں۔

Related posts

جرمنی میں پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے حوالے سے پانچویں ریلی کا انعقاد

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کے پرائمری اسکولوں میں 4 روز بعد تدریسی عمل بحال

Mobeera Fatima

انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو طلب کرلیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment