Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایشوریا رائے زخمی حالت میں فرانس چلی گئیں

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے زخمی حالت میں اپنی بیٹی کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے ممبئی سے فرانس روانہ ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر اداکارہ کو زخمی حالت میں دیکھا گیا، انہوں نے ہاتھ میں (arm sling) پہنا ہوا تھا جو کہ عام طور پر موچ، پٹھوں میں تکلیف یا معمولی فریکچر کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ائیر پورٹ پر اداکارہ کی بیٹی بھی ان کی مدد کرتی دکھائی دیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایشوریا رائے اپنے ہاتھ کے حوالے سے احتیاط کر رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی چوٹ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں نصاب تعلیم میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین شامل کرنے پر غور

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ، حکومت سے آج پھر مذاکرات ہونگے

Mobeera Fatima

حکومت کا قومی انسداد پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment