Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مذاکرات کا ایجنڈا فائنل ، 2 نکات کو سرفہرست رکھیں گے ، تحریک انصاف

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے اپنا ایجنڈا فائنل کر لیا ہے ، ہم دو نکات کو سرفہرست رکھیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مطالبہ پی ٹی آئی کے گرفتار تمام کارکنوں کی رہائی اور دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 نکات پر عملدرآمد ہو گا تب بات چیت آگے بڑھ سکے گی،، ان 2 مطالبات پر پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تحریک برقرار ہے، حکومت نے 2 نکات پر لچک نہ دکھائی تو سول نافرمانی کی تحریک جاری رہے گی ، حکومت کے پاس 30 جنوری تک کا وقت ہے۔

Related posts

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،طلال چودھری کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ، بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، گلیشئر پھٹنے کا خدشہ

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

admin

Leave a Comment