Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

کینیڈا کے بعد چین کا بھی جوابی وار ، امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کر دیا

کینیڈا کے بعد چین نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے امریکا کے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارت کامرس کے مطابق امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں ، امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی 10 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی طرح کینیڈین کے لیے بھی ٹیرف کو فی الحال نہ بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

Related posts

امریکہ میں بھارتی شہری بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے پر گرفتار

Mobeera Fatima

ملکی برآمدات بڑھ کر 30 ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈ

Mobeera Fatima

جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے والے کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment