Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا فی کلو گوشت 580 روپے تک فروخت ہونے لگا

اسلام آباد،لاہور: مرغی کے گوشت کی قیمت مزید بڑھ گئی، مرغی کا فی کلو گوشت 580 روپے تک فروخت ہونے لگا۔

اسلام آباد اور لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 540 سے 580 روپے کلوتک فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور میں برائلر مرغی کے فی کلوگوشت کی قیمت میں 29 روپے کا مزید اضافہ ہونے سے فی کلو قیمت 512 روپے ہو گئی ہے۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 340 روپے کلو جبکہ زندہ مرغی کا پرچون ریٹ 353 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ کچھ دنوں سے زندہ برائلر مرغی اور گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ اضافہ اسی طرح ہوتا رہاتو مرغی بھی عوامی پہنچ سے دور ہو جائے گی۔

Related posts

اداروں کا ایک پیج پر ہونا ملک و قوم کیلئےخوش آئند ہے، چودھری شجاعت حسین

Mobeera Fatima

نوجوانوں کو چاہیے وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئی پابندیاں نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment