Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

کاملا ہیرس جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ حریف کاملا ہیرس تو جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور کاملا ہیرس کے پاس کئی ماہ اب بھی باقی ہیں مگر وہ کچھ نہیں کریں گے۔

خود پر قاتلانہ حملے سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سیکریٹ سروس نے پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا، گولی لگنے کے بعد سے ان کا اعتقاد اور بڑھ گیا ہے۔

ایکس پر ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کے 45 منٹ کے دوران ایکس کاؤنٹر کے مطابق 13 لاکھ افراد انٹرویو سننے کیلئے موجود تھے ، جس کے باعث ایکس کریش کر گئی۔

برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انٹرویو شروع ہونے کے 40 منٹ بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں مسائل آنا شروع ہوئے اور 45 منٹ پر ٹریفک کی وجہ سے ویب سائٹ کریش کر گئی۔

سابق امریکی صدر نے اس مسئلے کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے ایلون مسک کو لاکھوں افراد کی انٹرویو میں دلچسپی پر مبارکباد پیش کی۔

Related posts

ٹرمپ نے بی بی سی پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا

Mobeera Fatima

کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

Mobeera Fatima

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں، بھارت کے خلاف سراپا احتجاج

Mobeera Fatima

Leave a Comment