Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملالہ یوسفزئی نے فلم پروڈیوسر بننے کے بعد اداکاری کی دنیا میں بھی قدم جمالیے

پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام حاصل کرنے والی طالبہ ملالہ یوسفزئی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ لیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل ویب سیریز ‘وی آر لیڈی پارٹس’ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ ‘وی آر لیڈی پارٹس’ 30 مئی کو اسٹریمنگ ویب سائٹ پیکاک پر ریلیز کیی گئی تھی۔

سیریز کے دوسرے سیزن میں ملالہ یوسفزئی نے مختصر کردار ادا کیا ہے جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ویب سیریز میں ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ساتھ بھارتی نژاد برطانوی لکھاری و سماجی رہنما میرا سیال بھی کردار ادا کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ویب سیریز ‘وی آر لیڈی پارٹس’ کا پہلا سیزن 2021 کو ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد اب دوسرا سیزن سامنے آیا ہے۔ ویب سیریز کی کہانی مسلم نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے جو متعدد مسائل کے باوجود میوزک کی دنیا میں اپنا نام کمانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی اس سے قبل فلم پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی کام کر چکی ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں تعلیم اور سماجی خدمات کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر عزت اور مقبولیت حاصل ہے۔

Related posts

مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی مظہر علی خان انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

ایک ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 33.64 فیصد کا اضافہ

Mobeera Fatima

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ

admin

Leave a Comment