Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد میں اسموگ کا خدشہ ، انتظامیہ نے اینٹوں کا بھٹہ سیل کر دیا ، متعدد افراد گرفتار

اسلام آباد میں بھی اسموگ کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

انتظامیہ نے شہر کے نواح میں آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک بھٹہ سیل کر دیا ، کارروائی کے دوران متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسموگ کے حوالے سے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب دھند اور اسموگ کے باعث موٹر وے لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ، ترجمان کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے اور لاہور سے درخانہ تک بھی موٹر وے دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند ہے۔

Related posts

پولیس رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان قصور وار قرار

Mobeera Fatima

نیدرلینڈز کو شکست، انگلینڈ اور اسپین یورو کپ کا فائنل کھیلیں گے

Mobeera Fatima

ٓآئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر لئے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment