Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پروٹوکول لینے سے انکار

قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا۔

قائمقام چیف جسٹس شجاعت علی پروٹوکول کے بغیر لاہور ہائیکورٹ پہنچے، جسٹس شجاعت علی خان نے گارڈ آف آنر لینے سے بھی انکار کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان کا کہنا تھا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کے وژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کے وژن کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس شجاعت علی خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس کے عہدے کی تقریب حلف برداری گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت صوبائی وزرا شریک ہوئے، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس شہرام سروربھی تقریب حلف برداری میں میں شریک ہوئے۔

Related posts

محمد یوسف کا استعفیٰ مسترد ، نئی ذمہ داری ملنے کا امکان

Mobeera Fatima

عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

ایک ماہ میں چاول کی قیمتوں میں 40 سے 70 روپے فی کلو تک کمی

admin

Leave a Comment