جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں رات گئے گاڑی پر راکٹ حملے میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق باغیچہ اسٹاپ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فیلڈر گاڑی کو پہلے راکٹ سے نشانہ بنایا ، اس کے بعد فائرنگ کی۔
جاں بحق ہونے والوں میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار اور 2 سویلین شامل ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے وانا اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
جاں بحق افراد میں مصطفیٰ، یونس اور پولیس اہلکار عثمان شامل ہیں۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔