Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا سے معاہدہ ، ایرانی ریال کی قیمت میں نمایاں اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہی روز میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی مالیت میں تقریباً 1500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت 4000 روپے تک پہنچ گئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق معاہدے کے پہلے روز 25 ارب روپے مالیت کے ایرانی ریال کی خرید و فروخت ہوئی، جبکہ آج بھی ایرانی کرنسی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے باعث ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر پیش رفت برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں ایرانی ریال مزید مستحکم ہو سکتا ہے۔

Related posts

چین سے بڑھتے تعلقات پر ٹرمپ کی برطانیہ کو وارننگ

Mobeera Fatima

ایران کے نیوکلیئر پروگرام پرحملہ این پی ٹی کے لیے چیلنج ہے، روس

Mobeera Fatima

سونے سمیت مختلف قیمتی تحائف، دبئی میں نئے سال پر محنت کشوں کیلئے انعامات کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment