Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

بہن کی موت کا سشانت سنگھ کی خودکشی سے گہرا تعلق ہے؛ اداکارہ سنچیتا کے بھائی کا بیان

مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی بھارتی نوجوان اداکارہ سنچیتا اوگلے کے بھائی آکاش اوگلے نے میڈیا کے سامنے اپنے پہلے باقاعدہ بیان میں ان کی موت کا تعلق بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے جوڑتے ہوئے کئی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آکاش اگلے نے سنچیتا کی موت کے حالات پر شدید شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے انڈسٹری کے اندرونی دباؤ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کیس کو معمولی خودکشی سمجھ کر فائل بند نہ کر دے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ کے بھائی نے انکشاف کیا کہ سنچیتا نے دنیا چھوڑنے سے محض ایک دن پہلے انسٹاگرام پر سشانت سنگھ راجپوت کی برسی کے حوالے سے ایک ریل شیئر کی تھی جس پر لکھا تھا کہ پھر 14 جون آ گئی ہے۔

آکاش کا کہنا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے بھی 14 جون کو خودکشی کی تھی اور سنچیتا نے بھی ٹھیک 6 سال کے فرق سے 14 جون کو ہی دنیا چھوڑ دی، جو محض کوئی اتفاق نہیں ہو سکتا بلکہ اس پوسٹ اور تاریخ کے پیچھے کوئی گہری کہانی چھپی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سنچیتا نے اپنی آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں واضع طور پر لکھا تھا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کے راستے پر چل رہی ہیں اور اس گلیمر کی دنیا کا دباؤ اب ان سے مزید برداشت نہیں ہو رہا۔

Related posts

کمار سانو کی عمران خان کیلئے گانا گانے کی تردید

Mobeera Fatima

فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی مزید فی یونٹ 2 روپے ، 63 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

اصل عمر کیا ہے اور شناختی کارڈ کب بنے گا؟ عینا آصف نے بتا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment