Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

چین سے بڑھتے تعلقات پر ٹرمپ کی برطانیہ کو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ بڑھتے کاروباری تعلقات پر برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کے ساتھ اس طرح کے روابط “خطرناک” ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے چین کے دورے کے دوران تعلقات میں پیش رفت اور معاشی فوائد کو سراہا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسٹارمر نے بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے تین گھنٹے طویل ملاقات میں چین کے ساتھ “زیادہ بالغ اور جدید تعلقات” کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں مارکیٹ تک بہتر رسائی، کم ٹیرف، سرمایہ کاری کے معاہدوں کے علاوہ فٹبال اور شیکسپیئر جیسے موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی۔

دوسری جانب واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے برطانیہ اور چین کے قریبی تعلقات سے متعلق سوال پر کہا کہ “یہ ان کے لیے بہت خطرناک ہے”، تاہم انہوں نے اس بیان کی مزید وضاحت نہیں کی۔

Related posts

سری لنکا ہاتھیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور، ری ہیبلیٹیشن سنٹر اور ٹرانزٹ ہوم بھی قائم

admin

بھارت دہشتگردی کر رہا ہے ، مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ، حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینار

Mobeera Fatima

سربیا، ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment