Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونے کے بعد چاندی کی قیمت بھی گر گئی

عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جہاں سونے کے بعد چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 121 ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد اچانک دباؤ کا شکار ہو گئی اور 7 ڈالر کی کمی کے ساتھ 114 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتی دھاتوں میں حالیہ دنوں میں تیزی کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر فروخت کا رجحان سامنے آیا ہے، جس کے باعث قیمتوں پر دباؤ بڑھا۔ سونے کے بعد چاندی میں آنے والی اس تیز گراوٹ نے سرمایہ کاروں اور تاجروں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چاندی اور پلاٹینم جیسی نسبتاً چھوٹی مارکیٹوں میں قیاس آرائیوں کا عنصر زیادہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتیں حقیقی قدر سے کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق حالیہ تیزی بھی بڑی حد تک قیاس آرائیوں اور شارٹ ٹرم سرمایہ کاری کا نتیجہ تھی، جس کے ختم ہوتے ہی قیمتوں میں اصلاح (Correction) دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں 80 ہزار کی حد برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، ایک لاکھ ، 5 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 56 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment