Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی تاخیر اور کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت مزید اضافے کے بعد 94.29 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے، امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت بھی مزید بڑھ گئی ہے۔

امریکی خام تیل کے نرخ 91.41 ڈالر فی بیرل ہو گئے ہیں، اماراتی تیل مربان کی قیمت بھی مزید اضافے کے بعد 94.43 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین نے آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ظاہر کیا ہے، واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے ۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، چند دن قبل حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

Related posts

سعودی عرب کا ایران امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کا معترف

Mobeera Fatima

نائیجر، مسجد میں دہشت گردوں کا حملہ، 44 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Mobeera Fatima

امریکا اور ایران کشیدگی کم کرنے پر متفق، حملے روکنے اور مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment