Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران کے نیوکلیئر پروگرام پرحملہ این پی ٹی کے لیے چیلنج ہے، روس

سلامتی کونسل میں ایٹمی عدم پھیلاؤ (NPT) پرایران سے متعلق اجلاس کے دوران روسی مندوب نے ایران کے پرامن نیوکلیئر پروگرام پر حملے کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے یو این چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

روسی مندوب کے مطابق ان حملوں سے این پی ٹی کی ساکھ اور اتھارٹی کو براہ راست چیلنج کیا گیا ہےجو بین الاقوامی امن کے لیے خطرناک ہے۔

ایران نے ایٹمی توانائی کو صرف پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی ضمانت دے رکھی ہے جبکہ اسرائیل نہ صرف این پی ٹی کا رکن نہیں بلکہ اس کی پالیسی بھی مبہم ہے، ایسے میں اس کی اجلاس میں شرکت باعث حیرت ہے۔

Related posts

جنوبی ایشیا کوشدید موسمی حالات کا سامنا، بھارت میں ہیٹ ویو سے 9 افراد ہلاک

admin

سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

بجلی ٹیرف میں اضافہ، سندھ، بلوچستان رائس ملز ایسوسی ایشن کا بجلی بلوں کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment