Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی ایک بڑی تعداد رواں سال کراچی پہنچ جائے گی، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک (ای وی) بسوں کی ایک بڑی تعداد شہر پہنچ جائے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نئی ڈبل ڈیکر اور ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر، آرام دہ اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید ترین بنانے کے وژن پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق پیپلز بس سروس کی کامیابی کے بعد اب ای وی بسوں اور ڈبل ڈیکر بسوں کی بڑی تعداد بھی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں شامل کی جا رہی ہے۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے یہ منصوبے صرف ٹرانسپورٹ تک محدود نہیں بلکہ کراچی کے مستقبل کی سمت متعین کرنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسیں ماحول دوست ہونے کے ساتھ کم لاگت اور آرام دہ سفر کی سہولت بھی فراہم کریں گی۔

Related posts

ایک ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 33.64 فیصد کا اضافہ

Mobeera Fatima

زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

پشاور اور لاہور میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment