Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پبلک سیفٹی موبائل ایپ کو انٹرنیٹ کے بغیر قابلِ استعمال بنا دیا ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق نئی ایپ خاص طور پر کمزور اور ضرورت مند طبقات کے لیے تیار کی گئی ہے، تاکہ انہیں فوری سہولیات تک رسائی مل سکے اور شہریوں کے تحفظ اور ایمرجنسی رسپانس کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اتھارٹی کے مطابق پبلک سیفٹی موبائل ایپ پہلے صرف موبائل ڈیٹا یا وائی فائی کے ذریعے کام کرتی تھی، جس سے کم کنیکٹیویٹی والے علاقوں کے شہری مشکلات کا شکار رہتے تھے، تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی معاونت سے یہ ایپ 30 دن تک بالکل مفت اور بغیر ڈیٹا چارجز کے دستیاب ہو گی۔

ایپ میں کئی نئی سہولتیں شامل کی گئی ہیں، جیسے ایک کلک پر SOS الرٹس، مرگی کے مریضوں کے گرنے کی اطلاع، حادثات اور سیلاب کی اطلاع، فیملی ٹریکنگ اور خصوصی سائن لینگوئج ایجنٹس جو سماعت اور بولنے سے محروم شہریوں کی مدد کریں گے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ایپ براہِ راست ایمرجنسی سروسز جیسے ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، ایمبولینس، موٹروے پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول اور ڈیزاسٹر رسپانس اداروں سے جُڑتی ہے، شہری اس کے ذریعے کرائم رپورٹنگ، ای چالان ویریفیکیشن اور گمشدہ  بچوں کی اطلاع بھی دے سکتے ہیں۔

Related posts

ڈیجیٹل دور، ڈیجیٹل سہولیات: خدمت مراکز میں خدمت کا نیا انداز

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت نےبھی 2026 کیلئے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں گرین اسکول سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment