Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عدالت نے عید کے چاند کے اعلان میں تاخیر سے متعلق درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کے چاند کے اعلان میں تاخیر سے متعلق دائر درخواست نمٹا دی۔

شہری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نوٹس کے اجرا سے درخواست گزار کو کوئی پریشانی ہوئی، جس پر انہوں نے نفی میں جواب دیا۔

درخواست گزار نے رویتِ ہلال کے عمل پر اعتراض کیا کہ چاند دیکھنے کے لیے استعمال ہونے والی مشین الٹی نصب تھی، اور اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہے، جو موبائل فون میں محفوظ ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر مشین الٹی تھی تو اس سے کوئی عملی نقصان یا مسئلہ پیدا ہوا؟ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ جمعے کو عید ہونی چاہیے تھی، تاہم رویت ہلال کمیٹی نے ہفتے کو عید کا اعلان کیا۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ اس معاملے میں فی الحال مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔

Related posts

سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے، فواد چودھری

Mobeera Fatima

ڈکی بھائی اور اہلیہ کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزام میں فرد جرم عائد

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment