Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بھارتی پالیسیاں عدم استحکام اور دہشتگردی کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہیں، پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی پالیسیاں عدم استحکام اور دہشتگردی کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی پالیسیاں خطے میں عدم استحکام اور دہشتگردی کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت دہشتگردی کی معاونت، پشت پناہی اور مالی مدد کر رہا ہے اور بعض دہشتگرد گروہوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ مارچ میں کی جانے والی کارروائیاں افغانستان سے سرگرم دہشتگرد عناصر کے خلاف تھیں اور ان کا مقصد افغان عوام کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں تھا۔ ان کے مطابق پاکستان نے کارروائیوں کے دوران ڈرونز اور اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا جبکہ حملے سوچے سمجھے اور پیشہ ورانہ انداز میں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کسی اسپتال، منشیات بحالی مرکز یا شہری تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا اور حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی گئیں جن سے اہداف کی نوعیت واضح ہوتی ہے۔

Related posts

کشیدگی باعث تشویش ، پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں ، اقوام متحدہ

Mobeera Fatima

مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں

Mobeera Fatima

راولپنڈی، پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی، پہلا مقدمہ درج، ملزم جیل منتقل

Mobeera Fatima

Leave a Comment