Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گندم کی کاشت سے پہلے حکومت پنجاب متحرک، 100ارب روپے کے بلاسود قرضےدینے پر اتفاق

حکومت پنجاب نے گندم کی کاشت سے قبل 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت گندم کے کاشتکاروں کی سپورٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب میں گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کا حکم دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کی بوائی سے قبل کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گندم کے چھوٹے کاشتکار کو ریلیف کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب میں بہتر پیدوار کیلئے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے، پنجاب میں 2 ماہ کے دوران کاشتکاروں کو 63 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 50 ارب روپے کے بلاسود قرضے حاصل کئے ہیں۔

Related posts

مریم نواز سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ، اشتراک کار مستحکم بنانے پر اتفاق

Mobeera Fatima

پاکستان ریلوے نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کیساتھ منسلک ، اگلے ہفتے سنا جائیگا ، چیف جسٹس

Mobeera Fatima

Leave a Comment